• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف 20مارچ کو ریلی نکالی جائیگی‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن ،آغا عمر شاہ ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،جنرل سیکرٹری پشین میروائیس کاکڑ، ایڈووکیٹ طارق بٹ، ایڈووکیٹ ذاکر بنگلزئی ،ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،صادق آغا ،صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ ،صدر تحصیل بوستان ملک اختراور،حاجی نصیر تارن نے کہا ہے کہ 20مارچ کو مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی کے خلاف پرامن ریلی نکالی جائے گی جس میں موجودہ مہنگائی بے روزگاری دہشت گردی کے خلاف عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں‘جب تک عوام ساتھ نہیں دینگے کوئی کام نہیں ہوسکتا موجودہ حالات میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنا دیاہر چیز عوام کی دسترس سے باہر اور روزگار کا حصول مشکل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن) عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دو تین سالوں کی پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی کاموں کو چیک کیا جائے کیونکہ اکثر ترقیاتی کام کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں کی بندربانٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حقداروں کو ان کا حق دیا جائے۔
تازہ ترین