• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے

کوئٹہ (پ ر)آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ تعلقات عامہ کے صدر وقاص شاہین اور جنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کے لیے 25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو کہ سب کے سامنے عیاں ہے لہذاصوبائی حکومت فوری طور پر 25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ملازمین کی پائے جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے۔وگرنہ صوبے کے دیگر محکموں کی ملازمین کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک ملازمین چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان،چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری فنانس سے فوری طور پر وفاقی حکومت کے احکامات اور نوٹیفکیشن کی روشنی میں بلوچستان کے ملازمین کے لیے 25 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
تازہ ترین