• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بلوچ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کو چھوٹ دی گئی ہے، یوسف مستی

کوئٹہ(پ ر)سینئر سیاستدان اور بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے ایک بیان میں لیاری سمیت کراچی کے بلوچ علاقوں میں مسلح جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ رینجر اور پولیس کی موجودگی میں گزشتہ کئی دنوں سے لیاری میں مسلح جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ کھلے عام لوٹ مار کر رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے یہی صورتحال ملیر، گولیمار، جہانگیر روڈ اور دیگر بلوچ علاقوں میں ہے، انہوں نےکہا کہ جب کبھی کراچی کے بلوچ اپنے سیاسی معاشی اور شہری حقوق کے لئیے منظم ہونا شروع ہوتے ہیں یا پھر بلوچستان میں جاری جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو اس کے جواب میں سازش کے تحت کراچی کے بلوچ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کو پنپنے کا مکمل موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین