• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری، ہارس ٹریڈنگ ہوئی، ملیکہ بخاری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری اور ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔

  یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ

پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نومنتخب سینیٹز یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تحقیقات مکمل ہونے تک روکے، الیکشن میں پیسے کو روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلا، الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی ہے۔

تازہ ترین