• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین نے تاریخ کے ہر دور میں اپنے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی، کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کراچی میں دو روزہ سیکنڈ وومن کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ڈرم سرکل اور ایکما بینڈ کی جانب شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ، کانفرنس میں مقررین نےکہا کہ بہادر خواتین نے تاریخ کے ہر دور میں اپنے حقو ق کیلئے آواز اُٹھائی ،آج کی عورت کسی سےپیچھے نہیں، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ میں آرٹس کونسل اور اراکین گورننگ باڈی کی جانب سے تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں، اس موقع پر ہندوستان سے نور ظہیر نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کی عورت کسی سے پیچھے نہیں ، آج ہمارے ہاں جتنے دھرنے ہورہے ہیں ان میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے، ڈاکٹر معصومہ حسن نے کہاکہ میں ان بہادر عورتوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے تاریخ کے ہر دور میں جدوجہد کی، ان ہی عورتوں کی جدوجہد سے آج ہمیں حقوق ملے، ،ہندوستان کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی،نورالہدیٰ شاہ خطاب کیا۔معروف ادیبہ کشور ناہید نے اپنی نظم ”گناہ گار عورتیں“ پڑھ کر سنائی جبکہ سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کے پہلے اجلا س ”میری زندگی میرا اختیار“ کے موضوع پر گفتگو کی گئی جس میں مہناز رحمن، ملکہ خان ،شیما کرمانی، شہناز راہو، ہانی بلوچ نے حصہ لیا جبکہ نظامت کے فرائض عظمیٰ الکریم نے انجام دیئے۔ دوسرا اجلا س ”اکنامک امپاورمنٹ آف وومن“ کے نام سے منعقد ہوا جس میں کاظم سعید نے خواتین کی معاشی خودمختاری کے بارے میں آگاہ کیا، اجلاس کی نظامت حوری نورانی نے کی۔ آفرین سحر نے سارہ شگفتہ کا امریتا پریتم کو لکھاگیا خط پڑھ کر سنایاجبکہ بختاور مظہر نے خواتین پر لکھی گئی شاعری پڑھی۔

تازہ ترین