• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعت کار ملکی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ تاجر اورصنعت کار اس ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کی معیاری مصنوعات کے باعث دنیا بھر میں ملک کا نام نہ صرف روشن ہوتا ہے بلکہ پاکستان کو بہتر انداز میں متعارف کرانے کے مواقعے بھی میسر آتے ہیں، وہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں’’ایس ایم منیر روڈ‘‘ کا افتتاح کررہے تھے، جسے گذشتہ دنوں کے ایم سی نے ان کے نام سے منسوب کیا تھا،ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کاٹی تاجروں اور صنعت کاروں کا ایک بڑا ادارہ ہے اور کراچی کے 5انڈسٹریل زون میں اس کا نمایاں مقام ہے، ایس ایم منیر نے پاکستان کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، اسی لئے آج 3ہزار روڈ ان کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکے،ایس ایم منیر نے کہا کہ یہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میرے نام سے سڑک منسوب کی گئی، میں کراچی سے محبت کرتا ہوں کیوں کہ اس شہر نے مجھے بہت کچھ دیا ہے میں لاہور منتقل ہوگیا ہوں لیکن کراچی سے اتنی ہی محبت کرتا ہوں جتنا 1947سے کرتا آیا ہوں،کاٹی کے صدر نے کہا کہ کاٹی بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹائے گی اور ایس ایم منیر روڈ کو گود لے کر یہاں شجر کاری کریں گے۔

تازہ ترین