• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت اور بااختیارعورت کیلئے جذبہ پروگرام شروع کیا ہے، مہناز رحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان اور عورت فائونڈیشن نے جمہوریت اور بااختیار عورت(جذبہ) کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ جس کا عنوان خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار عورت فاؤنڈیشن کی ریزیڈنٹ ڈائریکٹر مہناز رحمان اورصوبائی پروگرام منیجر ملکہ خان نے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ جذبہ پروگرام ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد خواتین میں صنفی برابری  ان میں اپنے حقوق کا شعور اجا گر کرنا اور سیاسی سرگرمیوں میں عورتوں کے بامقصد کردار کی ترویج کرنا ہے، پسماندہ اور نظر انداز طبقات کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ حکمرانوں سے اپنے حقوق اور بہتر سماجی خدمات کا تقاضا کرسکیں، خواتین اور پسماندہ طبقات کے جمہوری حقوق اور مفادات کو فیصلہ ساز اداروں کی ترجیحات میں شامل کرواناہے، انہوں نے کہا کہ  وبائی مرض نے معاشرے میں عورتوں کے تشدد کے پھیلائو میں اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین