کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی سمیت سندھ میں بھی کھیلے جائینگے ۔کراچی میں میچز کے سی سی اے اسٹیڈیم ، ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ ، لانڈھی جیمخانہ گراونڈ ، پاک اسٹار کرکٹ گراونڈ ملیر ، کے ایم سی ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ ، ناظم آباد جیمخانہ گراونڈ ، آغا خان جیمخانہ گراونڈ ، الہادی البرہانی کرکٹ گراونڈ ، راشد لطیف کرکٹ گراونڈ گلبرگ ، کراچی جیمخانہ ، اسٹوڈینٹ کرکٹ گراونڈ اور آصف آباد کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جائینگے جبکہ سندھ کی ٹیموں کے میچز لاڑکانہ ، سکھر ، شکار پور اور حیدر آباد میں کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ کو منظم انداز میں منعقد کرنے کے لئے ایک ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں محمد توصیف صدیقی چیئرمین ، جمیل احمد سیکریٹری جبکہ ظفر احمد ، اعظم خان ، شہزاد عالم ، آغا جاوید (سکھر) ، شکیل احمد قریشی (حیدرآباد )ریاض عباسی (لاڑکانہ ) ، عارف وحید خان ، افضل قریشی ، مظہر اعوان ، ندیم خان ، شاہد نواب اور امجد علی ممبران ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کے میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر عارف حفیظ کو نامزد کیا گیا ہے ۔