• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کوئی مسئلہ نہیں، کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اور رضوان کا مقابلہ بنادیا، سرفراز احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اور رضوان کا مقابلہ بنادیا ہے، مجھے رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وباء کے باعث کرکٹ بورڈ نے مجبوری میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔ سرفراز احمد اور انور علی نے گزشتہ روز نیا ناظم آباد میں شجرکاری مہم کا افتتاح آم کا پودا لگا کر کیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں۔ کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ رضوان نے تینوں فارمیٹس کے بعد پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رضوان با صلاحیت کھلاڑی ہے۔

تازہ ترین