• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، ملک وسیم

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماء یورپ و بھٹو خاندان کے دیرینہ ساتھی اور کارکن ملک وسیم اختر نے یوسف رضا گیلانی اور د پی ڈی ایم کےیگر سینیٹرز کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے سابق وزیراعظم کی سینیٹر کے طور پر کامیابی جمہوریت کی فتح اورعمران خان کے اقتدار کا سورج ڈوب جانے کی نوید ہے۔اب عمران خان کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینا سینیٹ انتخابات میں شکست کی خفت کو مٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ اب پی ٹی آئی اسمبلی توڑے یا اقتدار میں رہے،حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عمرانی حکومت نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دیا صحافت سیاست ریاست کو داؤ پر لگا دیا گیا مہنگائی زوروں پر ہے لیکن افسوس کہ حکومت اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے اسے غرباء مساکین سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ عوام کو لائنوں میں کھڑا کروا کر کھانے کھلوانے کا ایک انوکھا نظام رائج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ملک وسیم نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان کے سب سے بڑے سیاست دان بن کر ابھرے جھوں نے ہمیشہ ہاکستان اور غریب عوام کی بات کی اور ملک کی ترقی کا سوچاآج آصف زرداری کا کامیاب حکمت عملی اور سیاست نے پی ٹی آئی کو زمین بوس کر دیا اور پی ایم ڈی کا گراف اونچا کیا جو بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے انھوں نے کہ وہ وہ وقت دور نہیں جب بے نظیر بھٹو کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں چمکتا تارا بن کر ابھرے کا اور وزیراعظم پاکستان بن کر ملک کا نام اور مقام بلند کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے اب سینٹ کا چیئر مین بھی پی ڈی ایم سے ہو گا تو تحریک انصاف کو من مرضی کا ایوان چلانا بھی مشکل ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پی پی پی یورپ میں بھی پروان چڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین