• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا

ویلنگٹن ( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد جاری کیا گیا سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جزیرہ کرماڈیک میں 8.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جس کے بعد نیوزی لینڈ سمیت مختلف ممالک نے جنوبی بحرالکاہل میں موجود اپنے جزائر کے لیے جاری کیا گیا سونامی کا انتباہ ختم کردیا یا اس کے درجے میں کمی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل سونامی کے خدشے کے تحت ساحلی علاقوں کے قریب رہنے والوں کو بلند مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی تھی۔
تازہ ترین