• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقوں میں آپریشن، 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقوں میں آپریشن


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3کمانڈرز سمیت 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے، عبدالانیر ٹی ٹی پی طوفان ، جنید ٹی ٹی پی طارق، خالق شادین ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سےتھا، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقوں بویا اور دوسلی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشنز کیے، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں 3دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں، دہشت گرد کمانڈر عبدالانیر کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ، جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ اورخالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، 2009سے آئی ای ڈی حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتیوں میں بھی ملوث تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین