فیصل آباد(صباح نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی مداخلت پرمسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناﷲ اور چوہدری شیرعلی کے درمیان 20سال بعدصلح ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق 1998ء کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی تقریبات اورتنظیم سازی میں دھڑے بندی رہی اورارکان اسمبلی سمیت کارکن بھی دھڑے بندی کاحصہ رہے۔