• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان و دیگر کیخلاف عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر SHO اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور ( نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کروانے پر ایس ایچ اواسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسلام آباد کے ایس ایچ او نے ارشد وحید کی اشتہاری کی کارروائی کی رپورٹ پیش نہیں کی۔ عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ایس ایچ کے ذریعے ارشد وحید کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی ۔سبطین خان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔نیب ریفرنس میں سبطین خان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

تازہ ترین