• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس پاکستانی سیاست پر بد نما داغ ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا جلدفیصلہ کیا جائے، یہ کیس پاکستانی سیاست پر بد نما داغ ہے جس میں غیر ملکی امداد ملک کے ساتھ غداری ہے، اس کیس سے پاکستان میں سیاست کو بدعنوانی سے بچانے میں مد د ملے گی جو بھی سیاسی جماعت اور سیاست داں اس میں ملوث پایا جائے اس پر تاحیات پابندی اور اس جماعت کو بھی سیاست سے ہمیشہ کے لئے دور کردیا جائے۔

تازہ ترین