• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل بازاروں میں سہولتیں مزید بہتربنانے کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہواجس میں ماڈل بازاروں کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں نئے ماڈل بازاروں کے قیام کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور پہلے سے موجود ماڈل بازاروں میں سہولیات مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید اورپنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم نے شرکت کی-
تازہ ترین