• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء پاکستان کاعوامی رابطہ مہم چلانے کااعلان

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء پاکستان نے عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کردیاجمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے مرکزی مجلس شوریٰ عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،28مارچ کو یوم تاسیس کے سلسلے میں اجتماعات ہوں گے21تا31مارچ عشرہ تاسیس منایا جائے ، 16مارچ کویوم شہدائے تحریک نظام مصطفےٰ ؐ،23مارچ یوم پاکستان اور28مارچ کو یوم تاسیس جمعیت علماء پاکستان منایا جائے گا ، PDMکاکوئی ایجنڈانہیں ختم نبوت ،ناموس رسالت اور شائر اسلام کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے مرکزی مجلس شوریٰ عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے گرانی کا سونائی معیشت کی تباہی اور عوام کی تکلیفو میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ اجلاس سے سید صفدر شاہ گیلانی،ڈاکٹر جاوید اعوان،پیر فضل الرحمن اکاڑوی،قاری زوار بہار،سید عقیل انجم قادری نے مرکزی مجلس شوریٰ کو ملک کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے تنگ آچکے ہیں ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کے سونائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔
تازہ ترین