• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت واصف علی واصف ؒ کا عرس آج شروع ہوگا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف کا 29 واں عرس آج شروع ہوگا،جو کہ تین دن جاری رہے گا عرس کا آغاز آج بعد از نماز عصرمزار شریف پر چادر پوشی سے ہوگا۔ محمد بلال شیخ اور سردار نصراللہ خان دریشک یہ رسم ادا کریں گے۔ اس موقع پر درود و سلام کی ایک روح پرور محفل ہو گی ۔جبکہ رات کو نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وسرے روز الحمرا ہال نمبر 1 میں 2بجے بعد از دوپہر حضرت واصف علی واصف کی زندگی اور تعلیمات کے حوالے سے سیمینار ہو گا اسی روز رات کو محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں رضوان معظم مجاہد مبارک علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔عرس کے تیسرے روز 9 مارچ کو کو حضرت واصف علی واصف کی محفل میں کیے گیے سوالات کے جوابات اور اختتامی دعا ہوگی۔
تازہ ترین