• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے فاشٹ کارکنان کا حملہ اور تشدد قا بل مذمت ہے

پشاور(جنگ نیوز)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ن کے صوبائی چیرمین ادریس ساگر نے اکابرین شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ، احسن اقبال اور مصدق ملک پر پی ٹی آئی کے فاشٹ کارکنان کی جانب سے حملے اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےناقابل معافی قرار دیا ہے .ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ناکامی پر پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وزیراعظم کی تقریر اس کا ثبوت ہےسیاسی طور پر نابالغ جماعت کی قیادت اور کارکنان اوچھے ہتھکنڈوں اور تشدد پر اتر آئے ہیں جو ملک کی سیاسی صورتحال کے لیے خطرناک ہے.انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ کا ہر ورکر اپنے اکابرین اور قیادت کے تحفظ کے لیے تیار ہے اور اس قسم کی غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے۔
تازہ ترین