• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں لاکھوں کے ڈاکے، سٹریٹ کرائم میں متعدد شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک کار، تین موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ نصیرآبادکوشہریارابرارنے بتایا کہ 3 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار مجھے روک کر اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل اور3لاکھ20ہزاررروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ آراے بازارکوفیضان اقبال نے بتایاکہ2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے3ہزارروپے اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ آراے بازارکوذیشان حفیظ نے بتایاکہ 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میراموبائلاور 3 چیک چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کوعبدالوہاب نے بتایاکہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان مجھے روک کر اسلحہ کی نوک پر میرا موٹرسائیکل نمبراے ڈی ایم -2163 ہنڈا 125 چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کومحمدنورخان نے بتایاکہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان میرے سٹور میں داخل ہو ئے جو اسلحہ کی نوک پر 10ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدبیرونی کو ابرار الحق نے بتایا کہ 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 75ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ پیرودھائی کو رفاقت نے بتایاکہ نامعلوم چور گھرکے تالے توڑکر2 ٹیبلٹ ، 2 انگوٹھیاں ، 40 ہزارروپے اور 2 گھڑیاں چوری کر کے لےگئے۔تھانہ وارث خان کو ابرار نے بتایا کہ جمعہ بازارمیں دوران شاپنگ کسی نے میرا موبائل چوری کرلیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو آصف نواز نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوارمیرا موبائل چھین کر فرا ر ہو گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سید کمیل نے بتایاکہ سکستھ روڈ پر میری گاڑی نمبر اے این جی -067 کی نمبر پلیٹ کوئی نامعلوم ملزم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو مظفر علی نے بتایا کہ فرنیچر کی د کان سے میرا موبائل کسی نے چوری کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو مختیار نے بتایا کہ میری دکان سے میرا موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ کینٹ کوبنارس خان نے بتایا کہ میرا موبائل نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ نصیرآبادکووائیدہ نے بتایا کہ کیری ڈبہ میں سوار3عورتوںاور 2مرد وں نے دوران سفر میرا موبائل اور7ہزارروپے چوری کر لئے۔تھانہ نصیرآبادکوعلی حسن نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر میں داخل ہو کر سینٹری کا سامان مالیتی5ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کوسدرہ سجادنے بتایاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا برس چھین کرفرارہوگئے جس میں 50ہزارروپے اور موبائل فون تھا۔تھانہ ائرپورٹ کو عماررضاخان نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کی گرل توڑ کر اندرداخل ہوئے اور40ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کومحمدسیاف نے بتایاکہ نامعلوم ملزم میری د کان سے میرا موبائل چوری کر کے فرار ہو گیا۔تھانہ ائرپورٹ کومحمدنعمان خان نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ مورگاہ کومحمدہاشم مرزانے بتایاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوارمیرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کوناصر گل نے بتایاکہ میری دکان سے نامعلوم شخص میراموبائل چوری کرکے لے گیا۔تھانہ صدربیرونی کو نزاکت حسین نے بتایا2خواتین جن کے پیچھے نامعلوم فرد یا افراد تھے میرے گھر پر دستک دی جس پر میری بیوی کلثوم نے دروازہ کھولا تو انہوں نے پانی مانگا پھر باتوں باتوں میں گھر میں داخل ہو گئیں ، وہ کسی علم کے زور سے یا دیگر کوئی چیزسے میری بیوی کو مدہوش کر کے گھر سے تقریباََ14تولے زیورات اور25ہزارہزار روپے دھوکہ دہی اور فراڈ کر کے لے گئیں ۔تھانہ چونترہ کو عمر فضل نے بتایا کہ میں اور میرا دوست وقار نثار ویران جگہ پر پہنچے تو دو لڑکے جنکے ہاتھ میں ڈنڈے تھے ہمیں روک کر ہمارے بٹوے چھین لیے جن میں ہم دونوں کے شناختی کارڈ اور میرا ڈرائیونگ لائسنس اور 12 ہزار روپے تھے۔تھانہ کورال کوماجد علی نے بتایا کہ نامعلوم افراد غوری ٹائون فیز 5 میں میری دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر55 ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے ۔ تھانہ رمناکو جی الیون فور کے غلام جیلانی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح ملزمان میرے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات مالیتی چالیس لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ کھنہ پولیس کو اقبال ٹائون کے جواد حسین نے بتایا کہ مسلح ملزمان گن پوائنٹ پرمجھ سے میراموٹرسائیکل ماڈل 2021 اپلائیڈفار،موبائل فون اور نقدی چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ شہزادٹاؤن کو بلقیس اخترنے بتایاکہعلی پور میں روڈپرجاتے ہوئے دونامعلوم ملزمان گن پوائینٹ پرمیراپرس چھین کر فرارہوگئے جس میں موبائل فون اور نقدی کل مالیتی پچاس ہزارروپے تھے۔تھانہ شالیمارکو روح اللہ نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میرے گھر سے نقدی، زیورات، پرائز بانڈز کل مالیتی20 لاکھ روپے چین کرفرارہوگئے ۔تھانہ رمناپولیس کو کرامت نیازی نے بتایا کہ میرے گھر کام کرنے والی دوخواتین سدرہ اور صا ئمہ نے 16 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی چوری کرلی ۔تھانہ کوہسار کے علاقہ سےبلیوایریا پارکنگ سےحسنین انجم کی کار نمبرآئی جے 293 ،تھانہ کھنہ کے علاقہ بلال ٹاؤن سے اسد بشیر کی موٹرسائیکل ماڈل 2021 جبکہ تھانہ کورال کے علاقہ گلبرک گرین سے توقیر کی موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبرآرآئی آر -8084 چوری ہوگئی۔
تازہ ترین