• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

97 سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ، منشیات بھی برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 97 سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 14ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2250 گرام چرس ، 6بو تل اور 4لیر شراب برآمد کر لی ۔ پانچ اشتہاری بھی پکڑے گئے۔ پولیس نے مختلف واقعات میں 35ملزموں کو گرفتار کرکے 800سے زیادہ پتنگیں اور30ڈوریں برآمد کر لیں۔ 9ملزموں سےسات پستول، کلاشنکوف اور ایک رپیٹر برآمد کرلیا گیا۔آتش بازی کرنے والے 5ملزموں سے سامان آتش بازی بھی برآمد کرلیا گیا۔ گوجر خان پولیس نے شراب سپلائر سے 91بوتل شراب برآمد کرلی۔کہوٹہ پولیس نے 2رکنی خطرناک ڈکیت گینگ سے مال مسروقہ اوراسلحہ برآمدکر لیا۔ وفاقی پولیس نے بھی جر ائم پیشہ عناصر اور پیشہ وربھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈاؤن میں17 بھکاریوں سمیت 31ملزموں کو گرفتار کرکے چرس، شراب ،ما ل مسروقہ اور اسلحہ و ایمو نیشن برآمد کرلیا۔تھانہ شمس کا لو نی پولیس نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث تین عورتو ں سمیت چھ ملزموں کو گرفتار لیا۔
تازہ ترین