• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لین دین کا تنازع ، بھائی نے بھائی کوچھری گھونپ دی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کوچھری گھونپ دی ۔تھانہ صدربیرونی کو طاہر زیب نے بتایا کہ سائل اپنے پلازہ کے عقبی جانباپنے ملازم محمد عاطف کے ہمراہ موجود تھا کہ اسی دوران گاڑی آکر رکی جس میں سے میرا بھائی شاہد زیب اور وحید اخترپھوپھی زاد اترے اور گالم گلوچ شروع کر دی ۔دونوں مجھ پر حملہ آور ہوئے، شاہد نے مجھ پرچھری کا وار کیا،اس کے بعد ان لوگوں نے مجھے مکے ٹھڈے مارے جس سے میں گر گیا، میرے ملازم کے شور شرابہ اور منت سماجت پر لوگ آگئے تو یہ مجھے چھوڑ کر موقع سے اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔ وجہ عناد زمین کی بابت لین دین ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین