• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے دوبچوں اورتین لڑکیوں سمیت 6 افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے دوبچوں اورتین لڑکیوں سمیت چھ افرادکو اغواء کرلیاگیا ۔تھانہ سبزی منڈی کو ابراہیم نے بتایا کہ میرا 16 سالہ بیٹا صہیب بخاری گھر سے کالج گیا واپس نہ آیا اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ کورال کوفرزانہ یاسمین نے بتایاکہ مدعیہ کے خاوند وقار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی پانچ سالہ عائزہ کو حبس بے جامیں رکھتے ہوئے غائب کردیااورعدالت کے حکم پربھی پیش نہیں کررہے ہیں ۔تھانہ صدرواہ کوصدف فیصل نے بتایاکہ میرے بیٹے محمدزیان کو میرے شوہرفیصل الرحمن ، شوہر کی پہلی بیوی مذدہ فیصل اور سسر محمد حنیف نے اغواء کر لیا ۔تھانہ گوجرخان کو ناہید اختر نے بتایا کہ سائل کی15سالہ بیٹی گھر سے اچانک غائب ہو گئی ،اسے یقین ہے کہ سمیر ، حمزہ ، چن زیب، نرگس بی بی ، زاہد اور محمود نے باہم صلاح مشورہ ہو کراسے اغواء کر لیا ۔ تھانہ گوجرخان کو اشفاق نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) گھر سے اچانک غائب ہو گئی، اسے یقین ہے کہ جواد نےاسے اغواء کر لیا ۔ تھانہ روات کونورالعین نے بتایا کہ سائلہ کی15سالہ بیٹی (م) جو نویں جماعتمیں پڑھتی ہے لاپتہ ہو گئی، شبہ ہے اسے طارق نے اغواء کر لیا۔
تازہ ترین