• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، ایک ماہ میں 30کروڑ ریونیو وصول

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کےبلڈنگ ڈائریکٹوریٹ نے شہر بھر سے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی رہائشی و کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی۔گزشہ ایک ماہ کے دوران ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ کنٹرول نے نقشہ جات ،این او سی، اضافی منزل ،عمارتی منظوری سرٹیفکیٹ اورکمرشل چارجز کی مد میں 30کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا۔ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مال آف اسلام آباد ،سلور اوکس،98ای بلیو ایریا میں قائم غیر قانونی ریسٹورنٹ اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ جی ٹین فور، جی ٹین ٹو میں کلاس تھری میں شاپنگ سینٹر کو جزوی طور پر سیل کیا گیا۔ آئی نائن،آئی ٹین میں رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال کرنے پر تین گھروں کو سیل بھی کیا گیا ۔ بلیو ایریا،جی سیون،ایف سیون،ایف ٹین فور،سکول روڈ ایف ایٹ فور،ایف ایٹ تھری،ایف ٹین ون اور آئی ایٹ میں منظور شدہ کورڈ ایریا سے زائد تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ آئی ایٹ میں قوانین کی خلاف ورزی پر شیڈ اور باڑ کو بھی مسمار کر دیا گیا ۔ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے قوانین کی خلاف ورزی پر 70 سے زائد نوٹس اور دس سے زائد شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے نگرانی، پٹرولنگ اور نشاندھی کے عمل کو نہ صرف تیز کر دیا ہے بلکہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاموں کو روکا جارہا ہے۔
تازہ ترین