• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا حفیظ شیخ پر اظہار اعتماد‘ کام جاری رکھنے کی ہدایت


اسلام آباد ( جنگ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے حفیظ شیخ کو بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں ، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔

تازہ ترین