• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار متھن چکرورتی بی جے پی میں شامل، خود کو ’کوبرا‘ قرار دیدیا

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے کئی دنوں اور ہفتوں سے جاری ان افواہوں کو بلٓاخر حقیقت کا روپ دیدیا جب انھوں نے وزیرِاعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال میں ایک بڑے انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کے دوران بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا، اور کہا کہ میں ایک خالص کوبرا ہوں۔

یاد رہے کہ متھن مغربی بنگال کے عوام میں انتہائی مقبول اور چاہے جانے والے اداکار ہیں۔ کولکتہ کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے اس جلسے میں انھوں نے مودی کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 


اس موقع پر 1980 کے عشرے مقبول ترین اداکار نے کہا کہ مجھے بنگالی ہونے پر فخر ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ کو میرے ڈائیلاگ پسند ہیں، اس موقع پر انھوں نے اپنے کئی ہٹ فلموں کے مشہور جملے بھی ادا کیے۔

کرتا اور ٹوپی پہنے ساتھ میں سن گلاسز لگائے 70 سالہ متھن چکرورتی نے کہا کہ یہ میرے خواب کی تعبیر ہے کہ دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت کے وزیراعظم کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہوں۔

اس سے قبل وہ ترینا مول پارٹی کی جانب سے مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔

تازہ ترین