• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ ملتوی ہوئی، منسوخ نہیں، نقصان کا اندازہ کیسے لگائیں، بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ پی ایس ایل 6 ابھی منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوئی ہے، اسے دوبارہ منعقد کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لہٰذا اس مرحلے پر نقصانات کا تخمینہ کیسے لگایا جاسکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر کنٹریکٹ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتا ہے لہٰذا اس موقع پر ان کے بارے میں اندازے لگانا جلد بازی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز پاکستان سپر لیگ کے پارٹنرز ہیں اور فرنچائزز کا نقصان پاکستان کرکٹ بورڈ کا نقصان ہے۔ جہاں تک فرنچائزز فیس کی بات کرتی ہیں تو یہ معاہدے کے مطابق اُنھیں دینی ہی ہے۔

تازہ ترین