• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اختلافات کو عداوت میں تبدیل نہ کیا جائے، الطاف شاہد

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ اگر سیاست کمزور ہو گی تویقیناًریاست پر بھی منفی اثر پڑے گا۔قومی اسمبلی کی عمارت میں حکومت اوراپوزیشن کے حامی ارکان اورکارکنان کاگتھم گتھا ہونا ناقابل برداشت اورقابل مذمت ہے، سیاسی اختلافات کوعناد اورعداوت نہ بنایا جائے۔ عمران خان نے اعتماد کاووٹ لیا لیکن یہ کافی نہیں کیونکہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد موصوف خود اعتمادی اورخودداری سے محروم ہیں ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے سیاستدانوں کو آپس میں الجھنا نہیں بلکہ سنبھلنا ہوگا ۔نوٹوں کیلئے ووٹوں کاتقدس روندنا شرمناک اورتشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کافی نہیں ،اسے معذرت اورضمیرفروش ارکان کیخلاف کارروائی کرناہوگی ۔2018ء کے عام انتخابات میں پی ایس پی کامینڈیٹ غصب کیا گیا تھایعنی نااہل الیکشن کمیشن چوری روکنے میں ناکام رہا ۔انہوں نے کہا کہ سیاست اورجمہوریت کورسواکرنیوالے سیاستدان قابل رحم نہیں،پی ایس پی کی قیادت نے ہرقدم پر اس قسم کے منفی طرز سیاست پراظہار بیزاری کیا ۔سیاستدان قومی سیاست اورخود کوبے وقعت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ منافرت ،نفرت اورنفاق کی سیاست سے ریاست کے قومی مفادات پرآنچ آسکتی ہے ،پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی تقلید کرتے ہوئے سیاستدان سنجیدہ اورتعمیری سیاست کوفروغ دیں۔
تازہ ترین