• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش نے جرمن سفارت خانے سے روابط منقطع کر لیے

رباط ( نیوز ڈیسک) مراکش کی وزارت خارجہ نے مغربی صحارا کے حوالے سے متنازع موقف اختیار کرنے پر جرمنی کے ساتھ گہرے اختلافات کی تصدیق کردی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش نے مغربی صحارا سے متعلق شدید اختلافات کے باعث جرمن سفارت خانے سے اپنے تمام تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی نے گزشتہ دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرنے کے لیے شدید نکتہ چینی کی تھی۔ ایک سینئر سفارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ جرمنی نے گزشتہ برس لیبیا پر ہونے والی کانفرنس میں مراکش کو دعوت نہیں دی تھی اور وہ اس پر بھی اپنے رد عمل کا اظہار کر رہا ہے۔
تازہ ترین