• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس کا موصل کا دورہ دعائیہ تقریب میں شرکت

بغداد(این این آئی)پوپ فرانسس نے عراق کے تاریخی دورے کے آخری روز شہر موصل کا دورہ کیا اور جنگ کے متاثرہ افراد کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل کے قدیم گرجا گھر کے باہر ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے جنگ کے متاثرہ افراد کیلئے دعا کی۔انہوں نے عراق اور مشرق وسطی کی مسیحی برادری کو آبائی علاقوں سے انخلا نہ کرنے پر زور دیا۔پوپ فرانسس نے دعائیہ تقریب میں فاختہ کو بھی فضا میں اڑایا۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس جمعے کو تاریخی دورے پرعراق پہنچے تھے۔
تازہ ترین