• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم:’’ پیدو ہنٹر ‘‘ نامی 9 رکنی گروپ گرفتار

برسلز( نمائندہ جنگ) بلجین پولیس نے بچوں سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے افراد کو ہلاک کرنے کیلئے بنائے گئے ’’ پیدو ہنٹر ‘‘ نامی 9 رکنی گروپ کو گرفتار کرلیا۔ 20 سے 38 سال عمر کے ان افراد کو بلجیم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورپن کی پولیس نے فلاندرز ریجن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔ بلجین ذرائع ابلاغ کے مطابق اس گروپ کی گرفتاری سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوئی ، جہاں ایسے لوگوں کو اکٹھا ہونے کی ترغیب دی جاتی تھی جو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کو سزا دینے کے خواہشمند ہوں۔ یہ گروپ اپنے آپ کو "پیدو ہنٹر" کہلاتے تھے۔ گروپ کی نشاندہی ہونے کے بعد پولیس نے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 9 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ان 9 گرفتار شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس گروپ کا مقصد مبینہ طور پر کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے یا اس عمل کی خواہش رکھنے والے افراد کو ٹریپ کرکے انہیں سزا دینا تھا جس میں موت کی سزا بھی شامل تھی۔ پولیس نے ان افراد کے گھروں سے ان کے لیپ ٹاپ اور فون بھی قبضے میں لیے ہیں تاکہ وہ یہ جان سکے کہ آیا اس گروپ میں ایسے افراد تو شامل نہیں جو خود کبھی ایسی زیادتی کا شکار بنے ہوں۔
تازہ ترین