• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33 سالہ سارہ ریورارڈ کے لاپتہ ہونے پر پولیس کی تشویش میں اضافہ

لندن (پی اے) پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی سارہ ایورارڈ کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے جس کو بدھ کی رات کے بعد سے نہیں سنا گیا ہے۔ 33 سالہ سارہ ریورارڈ کو ایک خوبصورت، دانشمند اور انتہائی مہربان قرار دیا گیا ہے۔ سارہ ریورارڈ جب کلیپہیم جنکشن ایریا سے برکٹسن سائوتھ جا رہی تھیں تو وہ غائب ہو گئیں۔ ان کی فرینڈ روز وولارڈ نے کہا کہ راستے میں سارہ ریورارڈ نے اپنے پارٹنر سے بات کی تھی لیکن اس کے بعد سے ان کو نہیں سنا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے فون کے سگنل آخری بار کلارنس ایونیو اور اس کے گھر کے درمیان پکڑے گئے تھے، جہاں اس نے ایک اور فرینڈ کو چھوڑا تھا۔ جس دوست نے 33 سالہ سارہ سے آخری مرتبہ بات کی تھی کا کہنا ہے کہ اس روز مقامی وفت 21:30 جی ایم ٹی کے بعد سے وہ لاپتہ ہے اور جمعرات کو بھی اس کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا اور پولیس کو اس کے لاپتہ ہونے کا نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ سارہ پانچ فٹ چار انچ قامت کی دبلی پتلی خاتون ہے، جس کے بال بلونڈ ہیں۔ اس نے گرین کوٹ، ڈارک ٹرائوزر اور ٹرینر پہن رکھا ہے۔ اس کی بہترین فرینڈ وولارڈ کا کہنا ہے کہ وہ خوبصورت، دانشمند اور انتہائی مہربان خاتون ہے۔ اس کا کہنا ہے میری اور سارہ کی ملاقات کئی سال قبل ڈرہم یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ہوئی تھی۔ وہ ہمیشہ سے غیر معمولی فرینڈ رہی ہے۔ وہ ضرورت کے وقت اپنے فرینڈز کی سپورٹ کیلئے ہر چیز کو چھوڑ دیتی ہے۔ حال ہی میں اس نے مجھے ایک اچھی خبر سنائی تھی کہ اسے سینئر مارکیٹنگ اکائونٹ منیجر کی حیثیت سے نیا کردار ملا ہے جس کو شروع کرنے پر وہ بہت مسرور اور پر جوش تھی۔ اس کا لاپتہ ہونا انتہائی غیر معقول ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم سب کو اس کے ساتھ پیش آنے والی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔
تازہ ترین