• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق، 3زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق،3 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ قبال جاں بحق ہوگیا،بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب واقع گھر میں سیڑھیوں سے گرکر45سالہ شمیم جاں بحق ہو گئی، نا ظم آبا میں ٹریفک حادثے میں ب 35سالہ اخمت اور 10سالہ سدرہ دختر اخمت جاں بحق جبکہ زخمی کی 35سالہ عبدالواحد زخمی ہوگیا ، کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 55سالہ قمرالدین بحق ہو گیا، دو دریا کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2 نوجوان عاطف اور ارسلان زخمی ہوگئے، احسن آباد غنی بخش گوٹھ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ عبدالمختیار جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین