• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے4افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق سی ویو پر سمندر سے 60 سالہ اشرف مسیح کی لاش ملی ،متوفی محمود آباد اختر کالونی کا رہائشی تھا ، اہل خانہ کا کہنا ہےکہ وہ سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ، نیٹی جیٹی کے قریب 45 سالہ لطیف کی لاش ملی ، نیپیئرروڈ ہزارہ ہوٹل کے قریب سے 50 سالہ سید محمد صادق کی لاش ملی ، احسن آباد اللہ بخش گوٹھ W.25 اسٹاپ کے قریب واقع گھر سے 28 سالہ محمد عظیم کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ۔

تازہ ترین