• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا کلینڈر تیار کرلیا، سیکرٹری آئی بی سی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی بی سی سی کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ طلباء کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کاکلینڈر تیار کیا گیا ہے کیونکہ ہم طلباء کی مکمل شخصیت سازی چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی بی سی سی کی جانب سے اقراء یونیورسٹی کراچی میں نعت، قرآت، تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، حیدر آباد، ضیاء الدین بورڈ اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری آئی بی سی سی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا اسٹیج پر آنا ہی انکی جیت ہے اس لیئے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے آخر میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر مسرور شیخ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام کو تاریخی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

تازہ ترین