• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون ایپلی کیشن بنانیوالے کراچی کے کمسن طالبعلم کو تربیت فراہم کی جائیگی، وفاقی وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے واٹس ایپ طرز کی موبائل فون ایپلی کیشن بنانے والے کراچی کے کمسن طالب علم نبیل حیدر سے ملاقات کی، سید امین الحق نے نبیل حیدر کی صلاحیت و ہنر کو سراہتے ہوئے کہا کہ نبیل حیدر کو وزارت کے تحت نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ٹیکنیکل ٹریننگ سے کمسن نبیل حیدر کے ٹیلنٹ کو مستحکم کیا جاسکے، تربیت کے علاوہ ٹیلو ٹاک کی جانب سے معقول معاوضہ اور ضروری معاونت کی فراہمی کی جائے گی،15 سالہ نبیل حیدر نے واٹس ایپ کی طرز پر ایپلی کیشن بنانے کی کوشش کی تھی اور نبیل حیدر کی حوصلہ افزائی کیلئے فوری مطلوبہ اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین