• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 100 سے زائد افسران کے اثاثوں کی انکوائری شروع

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حکومت سندھ کے محکمے نیب ریڈار پر، سندھ پولیس کے 100سے زائد افسران کے اثاثوں کی جانچ شروع کردی،اس ضمن میں نیب نے افسران کی ملکیتوں سے متعلق اسٹیٹ بینک سے تفصیلات طلب کرلی ہیں،تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری محکموں میں کرپشن،اقربا پروری،بوگس بھرتیوں،غیر قانونی طور پر اثاثے بنانے سمیت دیگر قواعد و ضوابط کے برخلاف اقدامات اٹھانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے،صوبائی محکموں کے افسران نے کرپشن کے پیسوں سے اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں۔

تازہ ترین