• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ، دوسری میراتھن ریس، 4 خواتین سمیت 127 ایتھلیٹس نے حصہ لیا

سوات(نمائندہ جنگ) سوات کی وادی مالم جبہ میں دوسری سوات میراتھن ریس کا میلہ سجا،دوڑ کے ان مقابلوں میں چار خواتین سمیت 127 اتھلیٹس نے شرکت کی، 10سے 16سال بچوں، 18 سے 28 سال کی خواتین ، 25 سے 63 سال کے مردوں کے مقابلے ہو ئے ،مالم جبہ اسکی ریزورٹ اور پی سی مالم جبہ کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں 10سے 16سال تک کے کم عمر بچوں، 18 سے28 سال کی خواتین اور 25 سے 63 سال تک کے مردوں نے دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ دوڑ کے یہ مقابلے 5کلومیٹر، 10کلومیٹر،21 کلومیٹر اور42کلو میٹر کے سنگلاخ اور پتھریلے ٹریک پر مشتمل تھے۔

تازہ ترین