• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن مڈٹرم کی بجائے الیکشن 2023 کا انتظار کرے، گورنر سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے مڈٹر م انتخابات کے اپوزیشن کے مطالبے کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن غیرآئینی اور غیر جمہوری مطالبات کرنے کی بجائے الیکشن2023کا انتظار کرے،لانگ مارچ اپوزیشن کا آئینی وجمہوری حق،حکومت اس سے جانیوالی نہیں،قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرچکی اورقوم بھی تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔اتوار کے روز گورنر ہاؤس میں وفودسے ملاقات میں گفتگوکے دوران گورنرسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے بھی اپنے تمام عزائم میں پہلے کی طرح اب بھی ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا کیونکہ پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپوزیشن کا انتشار اور فساد پر مبنی بیانیہ مستر دہوچکا،انہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر افواج پاکستان کو خر اج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف حکومت اور سیکورٹی فورسزسمیت 22کروڑ پاکستانی متحد کھڑے ہیں۔

تازہ ترین