• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کی غیرمنصفانہ تقسیم سے ترقی نہیں بربادی ہوگی ،امیرالعظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے ملتان میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں ، عوام بحران کا شکار ہے، غریب کے گھروں میں فاقے اور حکمران بغلیں بجاتے نظر آرہے ہیں۔ سرمایہ کی غیر منصفانہ تقسیم سے ملک میں ترقی نہیں بربادی ہوگی۔جماعت اسلامی کی جدوجہد کرپٹ اشرافیہ اور مافیاءکے خلاف ہے ۔ امیر العظیم نے کہا کہ ایک طرف عام شہری مشکلات میں ہے تو دوسری جانب حکمران اچھی کارگردی کے جتن کررہی ہے۔ اجلاس میں 21 مارچ کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیوں کو اہداف دیئے گئے ۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی،علی اصغر سلیمی،اطہر عزیز چوہدری،اسرار حسین،کنور صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ21 مارچ کو ملتان میں تاریخ ساز جلسہ عام ہوگا۔جو اس خطہ میں تبدیلی اور ان سرمایہ داروں جاگیرداروں کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی ظلم کی چکی میں پستا جارہا ہے۔
تازہ ترین