• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طالبات کی عہدیداروں کاانتخاب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان نے اسلامی جمعیت طالبات کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا انتخاب کر لیا ۔ اراکین جمعیت نے کثرتِ رائے سے راولپنڈی مقام سے ثناء ہارون کو ناظمہ اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ ناظمہ اعلیٰ نے مرکزی شوریٰ کے مشورے سے گوجرانوالہ سے اسماء اعجاز کو معتمدہ عام اور لاہور سے فاطمہ طاہر کو معاون معتمدہ عام مقرر کیا ہے۔ ناظمہ اعلیٰ کی معاون خصوصی لاہور سے رمشہ علی کو مقرر کیا گیا ہے۔ اراکین جمعیت کے استصواب سے ناظمہ صوبہ سندھ عروبہ شافعہ ، ناظمہ شمالی پنجاب عظمیٰ فاطمہ ، ناظمہ صوبہ خیبر ہادیہ قاضی اور ناظمہ کشمیر مریم راشد کو منتخب کیا گیا ہے۔ رواں سیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات کراچی سے حرا خالد اور سوشل میڈیا انچارج مانسہرہ سے حاجرہ جمیل ہوں گی۔
تازہ ترین