لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال و پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی پروفیسر اسد اسلم کی مدت ملازمت مکمل ہونے پرکنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شاندارالوادعی تقریب ہوئی ۔جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان، سابق سیکرٹری ہیلتھ اسماعیل قریشی، وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل،وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فرید الظفر، پروفیسر اشرف نظامی ، ایم ایس ڈاکٹر افتخار ، پروفیسر اعجاز حسین، ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈاکٹر سلمان کاظمی،پروفیسر محمود علی ملک ، ایسوسی ایٹ پروفیسر علی ایاز صادق ، پروفیسر ناصر چوہدری ، سمیت کے ای ایم یو کے فیکلٹی ممبران ا شریک ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیریسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ پروفیسر اسد اسلم خان کی شعبہ صحت میں 40 سال سے زائد کی خدمات ہیں ، جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس ادارے کے اساتذہ کی ٹرینڈ ڈاکٹرز دنیا بھر میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پروفیسر اسد اسلم کی خدمات کو محکمہ صحت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسد اسلم کی خدمات کو میو ہسپتال اور کے ای ایم یو کے لئے گراں قدر قراد یا اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی 42سال اس ادارے کو دیئے ہیں انکے شاگردوں کی تعداد ہزاروںمیں ہے وہ چلتی پھرتی ایک کتاب ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس کے دوران جس بہادری کےساتھ خدمات انجام دیں اور جس عقلمندی کے ساتھ سارے معاملات کو ہینڈل کیا وہ قابل ستائش ہے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پروفیسر اسد اسلم خان نے کہا کہ میں آج اس مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کی ان تھک محنت اور تربیت ہے۔ میں نے کنگ ایڈورڈ سے ہی تعلیم حاصل کی اور شعبہ طب میں 42 سالہ خدمات اس ادارے کو دیں۔