• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام علاقوں کی ثقافت کواجاگرکررہےہیں،صوبائی وزیرثقافت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) الحمراء میں سرائیکی وسیب پر مبنی شاندار ثقافتی شو ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے کہا کہ ہماری تمام ثقافتی اقدار سانجھی ہیں جو ایک دوسرے کے دلوں کو جوڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں کی ثقا فت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹرا سلم ڈوگر نے صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو سرائیکی اجرک پہنائی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرا سلم ڈوگر نےکہا کہ الحمراءپنجاب سمیت ملک بھر کی ثقافت اور قدیم روایات کا امین ہے،سرائیکی اجرک خطے کی عظیم علامت ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرا لحمرا نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل ملک بھر میں بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے کے لئے علاقائی ثقافتوں کے دن مناتی ہے۔پروگرام میں جام پوری کی طرف سے دریس رقص پیش،نامور گلوکارہ راحت ملتانیکر کی زبردست پرفارمنس دکھائی۔ صنم شیخ،جمیل پروانہ،میمونہ ساجد اور آڈھوبگٹ کی آواز پر بھی حاضرین جھومتے رہے ۔
تازہ ترین