• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے عورت کوباعزت مقام سے نوازا ہے،جماعت اہلحدیث

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی ،سیاسی امور کے انچارج حافظ عبدالوھاب روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر رہنمائوں نے جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر مسلسل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی اسلام دشمنوں کے آلہ کار بن کر مرکز اسلام کو غیر مستحکم کرنے کی کو شیش کر رہے ہیں ۔عا لم اسلام کو اسکا نوٹس لےاسلام نے سب سے زیادہ اہم ، با عزت مقام اور مقدس رشتوں سے عورت کونوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا، ریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔
تازہ ترین