• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہنہ35:سالہ شخص ہلاک،ڈکیتی کے دوران قتل کا شبہ

کاہنہ(نامہ نگار) حمزہ ٹائون 35سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔اہل علاقہ نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے سر پر بھاری چیز مار کر قتل کرکے اسکی لاش سڑک کنارے پھینک دی۔مقامی پولیس نے مقتول کی موت کو حادثہ قرار دیدیا۔ فتح کی لاش ملی جسکے سر کے اوپرگہرا زخم تھاجسے مبینہ طورپر نامعلوم ملزمان نے سر میں بھاری چیز مار کر قتل کرکے لاش سڑک کنارے پھینک دی ۔جسے مقامی پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔جسکے بارے مقامی افراد نے خدشہ ظاہرکیاکہ اسے ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران ہلاکت یا نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے ۔
تازہ ترین