• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ہزارسے زائد پتنگیں ،سیکڑوں چرخیاں،خام مال برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ہربنس پورہ میں پریس کانفرنس کی ،انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے. انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس خونی کھیل کو روکنے کے لئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں ۔ پولیس نے فتح گڑھ میں پتنگین بنانے والے کارخانے پر کارروائی کے دوران 2 ملزموں محمد اعجاز اور محمد رفیق کو حراست میں لے کر قبضہ سے 12ہزار سے زائد پتنگیں، سینکڑوں کی تعداد میں چرخیا ں /کیمیکل ڈوراور 23ہزار کے قریب پتنگوں کی تیاری کا خام مال برآمد کیا ۔ شاہدرہ ٹائون پولیس نےشکیل کے قبضہ سے 35 تیار پتنگیں، 250 بانسی تیلے، 60 بانس اور آلات پتنگ سازی برآمد کر لئے گئے۔ملزم پتنگیں تیار کرکے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔
تازہ ترین