• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی ترقی حکومت کا انقلابی قدم ہے ، گلوبل وارمنگ سنگین مسئلہ ہے ،لوگوں نے بلین ٹری شجر کاری مہم میں حصہ لیا ہے،وزیر جنگلات

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ سازگار ماحول کیلئے راہ ہموار ہو سکے ، جنگلات کے فروغ کیلئے پی ٹی آئی کا کردار مسلم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے لہٰذا قدرتی ماحول کا تحفظ اور گردونواح کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے جنگلات کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی قدم ہے اور گلوبل وارمنگ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کے ماحول کو خدشات لا حق ہیں ، پاکستان تحریک انصاف حکومت نے شجر کاری پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنے میگا پراجیکٹ بلین ٹری ایفارسٹیشن پر بھر پور انداز سے عمل پیرا ہے جس کی بیرونی ممالک بھی تائید کرتے ہیں اور جس کا تمام تر کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے اگر ماضی میں حکمران اس سنگین مسئلہ پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھاتے تو آج ملک کو آلودگی کے حوالے سے اتنا بڑا چیلنج درپیش نہ ہوتا لوگوں نے بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کیلئے توقعات سے بڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے اگر یہی جذبہ کار فرما رہا تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک اس آلودگی کے خاتمے میں توقعات کے مطابق کامیابی حاصل کر لے گا ۔
تازہ ترین