• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست سے حکمرانوں کی نااہلی کا پردہ اٹھ گیا ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور ( نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ بدتمیزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سینٹ الیکشن میں شکست کھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اس لیئے ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرا رہے ہیں شکست سے حکمرانوں کی نااہلی کا پردہ اٹھ گیا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ساتھ ممبران اسمبلی کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں پاکستانی عوام سمجھ چکی ہیں کہ تبدیلی سرکار نے الیکشن سے قبل انہیں جو جھوٹے خواب اور بلند وبانگ دعوے کئے تھے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی تھے انہوں نے کہا 2021 نئے انتخابات کا سال ہوگا اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں حقیقی عوامی نمائندے الیکشن میں کامیاب ہوکر عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔
تازہ ترین