• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی رپورٹرز فورم کے چنائو کا عمل مکمل ‘ شاہ زیب صدر منتخب

پشاور( وقائع نگار) سٹی رپورٹرز فورم کے چنائو کا عمل مکمل ہو گیا جس کے تحت شاہ زیب خان صدر ، طیب عثمان اعوان جنرل سیکرٹری، کامران علی فنانس سیکرٹری اور دیار یوسفزئی جائنٹ سیکرٹری جبکہ جمیل مومند ،امیر معاویہ، حسن زیب ملک ، احمد الیاس، نسرین جبین ایگزیکٹو ممبران چن لئے گئے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور شہر، بلدیات اور انتظامیہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے شرکت کی، سٹی رپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری طیب عثمان نے کہا کہ مختلف انتظامی اداروں اور سٹی رپورٹرز کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جائے گا تاکہ متوازن خبروں کا حصول ممکن ہو سکے ۔
تازہ ترین