• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کا خاتمہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے،ترقیاتی منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں،معا ون خصوصی

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، تعمیر و ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ، جاری منصوبوں میں اگر کہیں ناقص یا غیر معیاری کام ہوتا ہوا نظر آئے تو ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کا سد باب ممکن بنایا جا سکے میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کا خاتمہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے ،اس وژن پر ہر صورت من و عن عمل کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو دوآبہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبے بالخصوص اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں بتدریج حل کیا جا رہا ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، ہم نے اپنے حلقے کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے اور اس بارے کوئی رکاوٹ یا سست روی قابل برداشت نہیں ہو گی ۔
تازہ ترین